Home / اہم خبریں / صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خاتون اول ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خاتون اول ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خاتون اول ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ مرحوم کے گھر آمد، صدر مملکت نے مرحوم الیاس شیخ کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی، اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل سیکریرٹری اطلاعات طاہر ملک اور سینئر رہنما افتخار فاروقی بھی موجود تھے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ الیاس شیخ کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا، مرحوم نے پارٹی سمیت پاکستان کے ایک اعلیٰ افسر کی حیثیت سے بھی ملکی اداروں میں اپنی خدمات پیش کی ہیں، صدر مملکت نے مزید کہا کہ مرحوم الیاس شیخ میرے ذاتی دوست اور نیک سیرت انسان تھے، انھوں نے مرحوم الیاس شیخ کے دونوں بیٹوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ خود کو اکیلے مت سمجھنا میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر نے مرحوم الیاس شیخ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے