تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھاٹی گیٹ لاہور میں 3 منزلہ گھر زمین بوس ہونے سے 6 افراد جاں بحق

بھاٹی گیٹ لاہور میں 3 منزلہ گھر زمین بوس ہونے سے 6 افراد جاں بحق

لاہور (بیورو رپورٹ) بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ گھر زمین بوس ہونے سے 6 افراد جاں بحق صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ محلہ اسلم خان میں واقع ایک 3 منزلہ گھر کی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی جس سے گھر میں موجود 3 سالہ حسیب، 5 سالہ اریب، 35 سالہ خضر حیات، 15 سالہ حافظ نواب، 45 سالہ شاہین، 35 سالہ فرزانہ اور 40 سالہ شہزاد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 5 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملبے سے شاہین بی بی، شہزاد، قاسم اور ایک نامعلوم کی نعش نکالی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے