تازہ ترین
Home / اہم خبریں / افغانستان کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

افغانستان کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے درالحکومت کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں نے وزارت مواصلات اور آئی ٹی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ ہوا۔ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا اور سیکیورٹی فورسز نے عمارت سے 2 ہزار سے زائد ملازمین کو بحفاظت نکالا۔ افغان وزرات داخلہ کے مطابق حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور 8 شہری زخمی ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو کلیئر کردیا ہے اور آپریشن میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے