Home / اہم خبریں / فیس بک پر غیر لڑکیوں سے باتیں کرنے پر خاتون نے شوہرکو گرفتار کرا کر مقدمہ درج کرادیا

فیس بک پر غیر لڑکیوں سے باتیں کرنے پر خاتون نے شوہرکو گرفتار کرا کر مقدمہ درج کرادیا

مردان (رپورٹ: اصغر خان) فیس بک استعمال پر خاتون نے شوہرکو گرفتار کرا کر مقدمہ درج کرادیا ، خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہرفیس بک پر رات بھر غیر لڑکیوں سے بات کرتاہے جبکہ شوہر کا کہنا ہے کہ فیس بک ضرور استعمال کرتاہوں لیکن غیر لڑکی سے بات نہیں کرتا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون نے رات بھر فیس بک کے استعمال پر شوہر کے خلاف درخواست دائر کردی ، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ بیوی نے الزام عائد کیا شوہررات بھرفیس بک کااستعمال کرتا ہے اور غیر لڑکیوں سے بات کرتا ہے جبکہ شوہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے فیس بک ضرور استعمال کرتا ہوں لیکن غیرلڑکی سے بات نہیں کرتا۔ یاد رہے گذشتہ سال فیصل آباد میں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تھا اور ملزم سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد برآمد کرلی تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے