Home / اسلام آباد / پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ، ایک سال میں 2094بچیاں اور 1738بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے، سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ منظرِ عام پر آگئی ، جس میں بتایا گیا پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں 3832بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اعدادِ شمار کے مطابق پاکستان میں ایک سال میں 2094 بچیاں اور 1738 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے، کم عمری کی شادی کے130واقعات جبکہ 12بچیاں ونی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 46 بچوں کو تدریسی اداروں میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بچوں پر جنسی تشدد کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے، پنجاب میں2403، صوبہ سندھ میں 1016 بچے رپورٹ ہوئے۔بلوچستان میں 98 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 130 ، لاہور میں148 اور خیبرپختون خوا میں 145 بچے رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں34اورگلگت بلتستان میں 6بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔ خیال رہے قصور میں آٹھ سالہ زینب کی آبرو بریدہ نعش کچرے کے ڈھیر سے ملی جس سے نہ صرف قصور میں بلکہ پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی‘ قصور شہر میں عوام نے ہڑتال کی اور ننھی زینب کے جنازے میں شریک ہوئے‘ جبکہ سوشل میڈیا پر ملک بھر سے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس نوعیت کے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کو کچھ باتیں احتیاطی تدابیرکو طور پرسکھائی جائیں اور والدین خود بھی اپنےبچوں کی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھیں چاہے وہ ابھی کمسن ہوں یا تازہ تازہ سنِ بلوغت کوپہنچے ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے