Home / اہم خبریں / ورلڈ یونیورسٹیز جو جسٹو کپ 2019 میں فاطمہ عرفان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور سلور میڈل جیت کر پاکستان کو چھٹی پوزیشن دلوادی

ورلڈ یونیورسٹیز جو جسٹو کپ 2019 میں فاطمہ عرفان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور سلور میڈل جیت کر پاکستان کو چھٹی پوزیشن دلوادی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ورلڈ یونیورسٹیز جو جسٹو کپ 2019 میں فاطمہ عرفان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور سلور میڈل جیت کر پاکستان کو چھٹی پوزیشن دلوادی، پاکستان نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز جیتے ، موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل جوجسٹو فیڈریشن کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے شہر چینگ مے میں 11 ممالک کے درمیان ہونے والے ان مقابلوں میں دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے طلبا نے حصہ لیا، پاکستان کی فاطمہ عرفان نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے نیوازا 57 کلو گرام کیٹیگری میں اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا بعدازاں کراچی مارشل آرٹ اکیڈمی سے تعلق رکھنے والی نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ عرفان نے عمدہ پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے دلاور خان کی شراکت میں ڈیوکلاسک مکسڈ کیٹیگری میں سلور میڈل پر بھی قبضہ جمالیا، پاکستان کے دلاور خان سنان اور محمد علی رشید نے ڈیوکلاسک مینز کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل جیت لیا، دلاور خان سنان نیوازا مینز کیٹیگری کے 77 کلو گرام کے ایونٹ میں بھی سلور میڈل پانے میں کامیاب رہے، اس طرح پاکستان نے مجموعی طور پر ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز جیت کر چھٹی پوزیشن حاصل کی، عالمی کپ کی میزبان تھائی لینڈ کے نام رہی، ازبکستان نے دوسری اور کازکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہائر ایجوکیشن ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی بار شرکت کی، دریں اثناء پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان و دیگر عہدیداروں نے میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق علی کی کاوشوں کو سراہا جن کی ٹریننگ کے سبب مزکورہ کھلاڑی ملک سے باہر پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان ٹیم کی واپسی پیر کو ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے