Home / اہم خبریں / لیوز اور خاصہ داروں کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آر پی او ڈیرہ

لیوز اور خاصہ داروں کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آر پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے علاقہ راغہ سر، شیرانی، حسن خیل اور درازندہ سے تعلق رکھنے والے لیوز اور خاصہ دار کے اہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیوز اور خاصہ داروں کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں کیا جاسکتا، لیویز کے پولیس میں ضم ہونے سے علاقہ میں امن اور بہتری آئے گی۔ لیویز اور خاصہ داروں کے تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ لیویز کے اہلکاروں کو پولیس کے برابر تنخواہ اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔ لیویز اہلکار پولیس کی وردی میں ملبوس ہوں گے جبکہ خاصہ دار اپنے ہی لباس میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ سلیم ریاض خان اور ضلعی پولیس سرابراہ ساؤتھ وزیرستان عتیق اللہ وزیر کے علاوہ حاجی مسلم خان، ملک یار خان آف درازندہ، صوبیددار فیض اللہ آف حسن خیل، بغداد شاہ، فواد خان صوبیدارخاصدار، قسمت خان سردار، دین محمد صوبیدار لیوز فورس، طائب دین صوبیدار لیوز فورس موجود تھے۔ لیویز کے شرکاء نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور اسے اپنے علاقہ کی ترقی کا موجب قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے سے علاقہ میں امن و امان اور قانون کی بالا دستی قائم ہوگی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے سر انجام دیں گے اور قانون کی بقاء کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر نے اپنے دست مبارک سے صوبیدار لیوز فور س دین محمد کو باقاعدہ طور پر ڈی ایس پی، طالب خان صوبیدار لیوز فورس کو انسپکٹر جبکہ کالا خان کو انسپکٹر کے رینک لگائے اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے میں 2 سب انسپکٹرز، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے نام بھی تجویز کیئے جائیں گے جنہیں باقاعدہ طور پر رینک لگائے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے