Home / اہم خبریں / حکومت ایسے قوانین لارہی ہے جس سے قیدی اپنی سزا کے بعد عزت مند زندگی گزاریں گے۔ فیصل امین گنڈہ پور ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا

حکومت ایسے قوانین لارہی ہے جس سے قیدی اپنی سزا کے بعد عزت مند زندگی گزاریں گے۔ فیصل امین گنڈہ پور ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایم پی اے ڈیرہ فیصل امین گنڈہ پور نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ خان مروت اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ عون حیدرگوندل کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین خان میانخیل اپنے سٹاف سمیت موجود تھے۔ سٹی ایم پی اے نے جیل کے احاطہ میں پودا لگایا۔ قیدیوں کو فراہم کیے جانے والا کھانا چیک کیا۔ لنگرخانہ کا معائنہ کیا۔ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ جیل میں صفائی کے نظام کو سراہا۔ قیدیوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے۔ سٹی ایم پی اے نے کہا حکومت ایسے قوانین لارہی ہے جس سے قیدی اپنی سزا کے بعد عزت مند زندگی گزاریں گے۔ اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے جیل میں جاری تعمیراتی کام پر سی اینڈ ڈبلیو حکام کو سرزنش کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے