Home / اہم خبریں / گرین پاکستان کلین پاکستان کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں شجرکاری مہم کا افتتاح

گرین پاکستان کلین پاکستان کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں شجرکاری مہم کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے یونیورسٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب گرین پاکستان کلین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) داﺅد ممبر سینڈیکیٹ/ سینٹ گومل یونیورسٹی، ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سردار فیصل امین خان گنڈہ پور، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت، ڈی ایف او سلیمان مروت، سابق ڈی ایف او امین، رجسٹرار گومل یونیورسٹی الحاج دلنوا ز خان سمیت ڈین آف سائنسز ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، ڈین فیکلٹی آف اینمل اینڈ ویٹرنری سائنسز سمیت اساتذہ کرام اور سینکڑوں طلباء نے بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی، جسٹس داﺅد ، ایم پی اے فیصل امین اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف قسم کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ ا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور خصوصاً نذر حسین شاہ سیکرٹری فارسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نذر حسین شاہ کی مرہوں منت آج گومل یونیورسٹی پورے پاکستان میں ایک گرین اور کلین کیمپس ہے۔ سیکرٹری فارسٹ پہلے ہی ہمارے کیمپس میں پانچ لاکھ 70 ہزار پودے لگواچکے ہیں جس میں بوٹینیکل گارڈن اور باغات اس کے علاوہ ہیں اور یہ نئی شجرکاری مہم گومل یونیورسٹی کو اور بھی خوبصورت بنائے گی اور آج جتنے بھی پودے اس مہم کے دوران لگائے جا رہے ہیں اس میں مختلف اقسام کے میوہ دار درخت شامل ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے