کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں ہزارہ شیعہ برادری پر کئے گئے بم دھماکہ کی شدید مذمت اور سولہ افراد کی شہادت اور دیگر زخمیوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جمعہ کے دن امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر ملک پاکستان کے امن پر حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے قیمتی انسانی جانوں کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا ہے اور معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا ہے، جو انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے۔ دعا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کی اللہ تعالی مغفرت کرے اور زخمی ہونے والے افراد کو اللہ تعالی صحتیابی اور زندگی عطا کرے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرے اور انھیں نشان عبرت بنا دے۔
![]()