Home / اہم خبریں / ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی رم جھم، ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی رم جھم، ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا بسیر ا ہے، صبح ہونیوالی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ آج بھی بیشتر مقامات پر رم جھم کی پیش گوئی ہے، سندھ کے میدانی علاقے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ مختلف شہروں میں برستے مینہ نے گرمی کا زور کم کر دیا، لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا میں بارش کی نوید سنائی ہے۔ پشاور، ژوب، سبی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی رم جھم کی توقع ہے۔ آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 34، لاہور 33، فیصل آباد 34، ملتان ِ36، پشاور 32، کوئٹہ 26 اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے