کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گھوٹکی میں شاندار اور تاریخی جلسے پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی جلسے سے ثابت ہوگیا کہ ضلع گھوٹکی پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا ہے اور رہیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے ثابت کردیا کہ انکے پاس تبدیلی والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جسکے پاس ملکی مسائل کا پائیدار حل ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نجات دلائینگے۔ نااہل حکمرانوں اور یو ٹرن ماسٹرز نے ملک کو معاشی بحران کا شکار کردیا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کے پاس کوئی ویژن ہے نہ پالیسی۔ قلیل عرصے میں ہی عوام سلیکٹیڈ حکمرانوں سے اُکتا گئے ہیں۔
![]()