میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ميرپورخاص غریب کسان کی بیٹی کی لاش 15 گھنٹے سے پوسٹ مارٹم کے لیئے دربدر لاش میں بدبو آنے لگی۔ میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی کے گاؤں فلھڈیوں میں رات دو بجے خودکشی کرنے والی شریمتی پوجا کی لاش کا پندرہ گھنٹوں سے پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا۔ لاش شدید گرمی سے بدبو کر گئی۔ لاش سول اسپتال میرپورخاص میں موجود۔ فلھڈیوں ھنگورنو سندھڑی سمیت ان علاقوں میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے سے پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا۔ غریب کسان خاتون کی.لاش میں بدبو آنے لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش میں سے بدبو آگئی لاش کو رات بھر سے پوسٹ مارٹم کے لیئے لیکر پھر رہے ہیں۔ گزشتہ رات دو بجے پوجا نے سسرالیوں کے طعنوں اولاد نہ ہونے کے سبب خودکشی کی تھی۔
![]()