تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معروف صحافی، کالم نویس اور مصنف عاجز جمالی کی کتاب ادھ صدی جی آتم کہانی (آدھی صدی کی آپ بیتی) کی پہلی کتاب شائع ہوگئی

معروف صحافی، کالم نویس اور مصنف عاجز جمالی کی کتاب ادھ صدی جی آتم کہانی (آدھی صدی کی آپ بیتی) کی پہلی کتاب شائع ہوگئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عاجز جمالی کی کتاب ادھ صدی جی آتم کہانی (آدھی صدی کی آپ بیتی) معروف صحافی، کالم نویس اور مصنف عاجز جمالی کی پہلی کتاب شائع ہوگئی ہے، سندھی زبان میں لکھی گئی کتاب ادھ صدی جی آتم کہانی جدید سندھ کی سیاسی تاریخ پر مشتمل ہے، جس میں 1980 کی دہائی سے لے کر اب تک کے سیاسی حالات، سیاسی نشیب و فراز، حکومتوں کی تبدیلیوں، سیاست دانوں کی سازشوں اور سیاسی حکومتوں کو گرانے بنانے کے منصوبوں سمیت چالیس سالہ سیاسی حالات اور واقعات احاطہ کیا گیا ہے۔ سارنگا پبلیکشن حیدرآباد کی جانب سے شایع کردہ کتاب چھہ سو صفحات پر مشتمل ہے جس کی قیمت چھہ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ کتاب کے پیش لفظ سندھ الاجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسحاق سمیجو نے لکھے ہیں جبکہ معروف صحافی سہیل سانگی کی تحریر بیک ٹائیٹل پر موجود ہے۔ عاجز جمالی کی کتاب کی تقریب رونمائی 29 مارچ بروز جمعہ کو شام چھ بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے نئے آڈیٹوریم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ آرٹس کونسل اور محکمہ ثقافت سندھ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم و ثقافت و سیاحت سندھ سردار شاہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ معروف ادیب، دانشور، اور صحافی تقریب رونمائی سے خطاب کریں گے، جبکہ بعد ازاں محفل موسیقی منعقد کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے