تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتمام

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتمام

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آج 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران اور کارکنان کے علاوہ انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، ترک مہمانوں اور مقامی میڈیا نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی ہمراہی میں سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی نے چاند ستارے والے پرچم کو بلند کیا۔ حاضرین نے قومی ترانہ پڑھتے ہوئے اپنے وطن کے اس اہم موقع کو دلی طور پر محسوس کیا۔ چارج ڈی افیئرز سید علی اسد گیلانی نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پیغامات کو پڑھ کر سنایا بعدازاں سفیرِ پاکستان نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع کی مناسبت سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمارے پیارے وطن کے نظریے کی بنیاد رکھی گئی تھی، یہ ملک آزادی کے علم کو ہمیشہ بلندیوں پر لہراتا رہے گا۔ خوشحالی اور کامیابیاں اس کے قدم چومیں گی اور یہ عالمی سطح پر اپنے وقار اور طاقت کو مزید تقویت دیتا رہے گا۔ انقرہ میں پاکستانی ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے طلبہ و طالبات قومی ترانے گاتے ہوئے پاکستان کی یاد تازہ کرائی۔ خوشی کی یہ تقریب مہمانوں کو ظہرانے کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے