تازہ ترین
Home / اسلام آباد / کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے جبکہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشیں کرنی ہوں گی۔ ڈاکٹر مہاتیر محمّد

کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے جبکہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشیں کرنی ہوں گی۔ ڈاکٹر مہاتیر محمّد

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، دوسرے مسلم ممالک کو بھی اپنی ترقی پرتوجہ دینی ہوگی، ہماری بات چیت میں مسلم ممالک اہم موضوع رہے۔ ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سے اہم معاملات پر دو طرفہ بات چیت کی ہے، پاکستان کے ساتھ دوستی کی تجدید پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کے معیشت پر بھی مثبت اثرات ہوں گے، اسی انداز میں دونوں ممالک کی معیشت ترقی کرسکتی ہے، دونوں طرف سے تاجر سرمایہ کاری کیلئے راستہ تلاش کریں گے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم آپ کو کیا اور آپ ہمیں کیا فروخت کر سکتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوگا۔ مہاتیر محمد نے کرپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے اثرات ہمیشہ سے ہی بہت تباہ کن رہے ہیں، بسا اوقات کرپٹ حکام کی وجہ سے کرپشن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بھی مسلم ملک ترقی یافتہ نہیں ہے، آج ہر ملک معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، دوسرے مسلم ممالک کو بھی اپنی ترقی پر توجہ دینی ہوگی، ہماری بات چیت میں مسلم ممالک اہم موضوع رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی کر کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے برابر آنا ہو گا، دہشتگردی ختم کرنے میں بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بدعنوائی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے جبکہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشیں کرنی ہوں گی، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں کرنا ہوں گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے