Home / اہم خبریں / حملے کے وقت کچھ اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے، اللہ کا شکر ہے حملے میں اہل خانہ محفوظ رہے۔ مفتی تقی عثمانی

حملے کے وقت کچھ اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے، اللہ کا شکر ہے حملے میں اہل خانہ محفوظ رہے۔ مفتی تقی عثمانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حملے کے وقت کچھ اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے، اللہ کا شکر ہے حملے میں اہل خانہ محفوظ رہے۔ حملے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت اہلیہ اور 2 پوتے بھی ساتھ تھے، اللہ کا شکر ہے سب محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور پہلے آگے گئے اور پھر پیچھے مڑ کر فائرنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ اندازہ ہی نہیں ہوا کہ ہو کیا رہا ہے، ایسے محسوس ہوا جیسے گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ ہوگئی۔ واضح رہے کہ آج دوپہر کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں نامعلوم افراد نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے تاہم اہل خانہ اس حملے کے نتیجے میں محفوظ رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے