Home / اہم خبریں / کراچی بوٹ بیسن پولیس کی کاروائی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی بوٹ بیسن پولیس کی کاروائی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق /کامل حسین) کراچی بوٹ بیسن پولیس نے جراٸم پیشہ عناصر کے ناک میں دم کردیا۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے گرِفت میں۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز و اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کی اعلی سربراہی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک جراٸم پیشہ عناصر کے لیے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو بوٹ بیسن پولیس نے جکڑلیا۔ ملزم (عادل خان ولد شیردل) کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے