Home / اہم خبریں / کنری کے قریب گاﺅں بھرکیو تھر میں محنت کش گھنشام بھیل کے بے گناہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امیر بخش خان بھٹو صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ

کنری کے قریب گاﺅں بھرکیو تھر میں محنت کش گھنشام بھیل کے بے گناہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امیر بخش خان بھٹو صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش خان بھٹو نے کنری کے قریب گاﺅں بھرکیو تھر میں محنت کش گھنشام بھیل کے بے گناہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پانچ روز گذرنے کے باوجود مقتول گھنشام کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے باوجود اس کے کہ عوام قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سراپا احتجاج اور سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آواز اٹھانے والوں پر لاٹھی چارج اور انہیں گرفتار کرے؟ پولیس کے اس عمل سے صاف ظاہر ہے کہ وہ مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے وقت کے حاکموں کی کمداری کرنے میں مصروف ہے۔ امیر بخش خان بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلوں نے گذشتہ 12 سالوں سے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بناکر جھوٹے مقدمات درج کرانے، بے گناہ لوگوں کو قتل کرانا روز کا معمول بناکر مخالفین کیلئے دھرتی تنگ کردی ہے مگر پیپلوں اور ان کے کمدار افسران کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج خود پیپلوں سے چیخیں نکل رہی ہیں اگر اب بھی پیپلوں نے اپنی روش میں تبدیلی نہ لائی تو عنقریب تباہی، بربادی اور بھیانک خاتمہ ان کا مقدر بنے گا۔ دوسری جانب امیر بخش خان بھٹو نے گاﺅں موندر لاکھا پہنچ کر صدر پی ٹی آئی ضلع قمبر شہداد کوٹ سرائی محمد صالح لاکھو سے پھوپی اور مولائی لاکھو سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے