Home / اہم خبریں / ڈکیتی کی سنگین واردات، زمیندار لاکھوں روپے سے محروم

ڈکیتی کی سنگین واردات، زمیندار لاکھوں روپے سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈکیتی کی سنگین واردات، نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر زمیندار سے چارلاکھ 60 ہزارروپے کی رقم، موبائل اورقومی شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں علاقہ روڈا کا رہائشی 52 سالہ زمیندار اسماعیل بلوچ ولد روزی خان چشمہ شوگرملز نمبر 1 سے گنے کی ادائیگی کی رقم چار لاکھ 60 ہزارروپے لے کرموٹرسائیکل پر اپنے ساتھی ساون بلوچ کے ہمراہ گھر کی طرف جارہا تھا کہ کچہ راستہ ڈرین علاقہ رودڈی کے قریب اچانک دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین مسلح افراد نے ان کو روک لیا اور زمیندار اسماعیل بلوچ سے چارلاکھ 60 ہزار روپے کی رقم، ایک موبائل اور ساون سے قومی شناختی کارڈ چھین لیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے زمیندار اسماعیل بلوچ کی رپورٹ پر تین ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے