نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور واپڈا سب ڈویژن آفیس سیپکو ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ایمپلائز سن کوٹہ اور دیگر مراعات کی برقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی کال پر سیپکو آفیس محراب پور کے ملازمین نے چیئرمین سب ڈویژن میر فرمان علی میمن اور جنرل سیکرٹری شاہد حسین سوموں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کی منظوری کے لیے مختلف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وقافی وزیر پانی و بجلی چیئرمین واپڈا اورسیپکو چیف سکھر سے مطالبہ کیا کہ سیپکو میں ملازمین عرصہ سے اپنے سابقہ اسکیل میں ہی کام کر رہے ہیں جبکہ اس مہنگائی کے دور میں گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے تاکہ ملازمین کو مہنگائی کے دور سے کچھ ریلیف ملے ایمپلائیز کوٹہ اور فوتگی کوٹہ سن کوٹہ فوری بحال کیا جائے عارضی اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے فلیڈ میں اور آپریشن میں کام کرنے والے ملازمین کو معیاری سامان مہیا کیا جائے تاکہ ملازمین بے خوف خطر اپنے فرائض ادا کرسکیں میڑ ریڈنگ کے لیے دیے گئے موبائل کو چار سال گزر گئے ہیں جو اب ناکارہ ہیں نئے موبائل فراہم کیے جائیں ملازمین کے ٹی اے ڈی اے میں کٹوتیاں بند کی جائیں ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے اور ٹی اے ڈی اے ملازمین کو بروقت ادا کیا جائے مقررین نے مطالبات منظور نا ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے۔
![]()