تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ڈاکس پولیس کی کارواٸی اسٹریٹ کراٸم کی واردات ناکام 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی ڈاکس پولیس کی کارواٸی اسٹریٹ کراٸم کی واردات ناکام 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی ڈاکس پولیس کی کارواٸی اسٹریٹ کراٸم کی واردات ناکام 2 اسٹریٹ کرمنلز ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کے شکنجے میں۔ ملزمان شہری سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے جبکہ پولیس نے بروقت کارواٸی کرکے ملزمان کو گھیرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موٹرساٸیکل و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 اسٹریٹ کرمنلز کو جکڑلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موٹرساٸیکل و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے اور انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے