تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دلبرداشتہ زمیندار نے ڈپریشن کا شکار ہوکر پسٹل کے فائر سے خودکشی کرلی

دلبرداشتہ زمیندار نے ڈپریشن کا شکار ہوکر پسٹل کے فائر سے خودکشی کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) بینک کا قرض وآپس نہ کرسکنے پر دلبرداشتہ زمیندار نے ڈپریشن کا شکار ہوکر پسٹل کے فائر سے خودکشی کرلی، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی۔ تحصیل پروا کے علاقہ جمعہ شریف کے گاﺅں حیات جڑ میں 32 سالہ زمیندار محمد بلال ولد محمد ہاشم قوم جڑ نے گھر کے اندرپسٹل کے فائر سے خود کو شدید زخمی کرلیاجوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی زمیندار کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ لواحقین کے مطابق بینک کا قرض وآپس نہ کرسکنے پر متوفی شدید ڈپریشن کا شکار ہوچکا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے