تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محمد سلیم ریاض ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات

محمد سلیم ریاض ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محمد سلیم ریاض کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر محمد اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز سنٹرل زون سی ٹی ڈی پشاور تبدیل کر دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے صوبے میں تعینات 2 ڈی پی اوز سمیت دس پولیس افسروں کی تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ فورس پشاور محمد سلیم ریاض کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر محمد اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز سنٹرل زون سی ٹی ڈی پشاور، ایس ایس پی آپریشنز سنٹرل زون سی ٹی ڈی سہیل خالد کو سنٹرل پولیس آفس پشاور،سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر ملک محمد طارق کو ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی، ایس پی سپیشل برانچ محمد ارشاد خان کو ڈی پی او بونیرجبکہ ڈی پی او بونیر شاہد احمد کو ڈائریکٹر پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈراینڈ رائیٹ مینجمنٹ مردان اور وہاں پر تعینات بخت زادہ خان کو تبدیل کرکے قائم مقام ایس پی اپر سوات، اسی طرح اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ خیبر پختونخوا میں تعینات ڈی ایس پی طاہر شاہ کو ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن ڈی آئی خان، قائم مقام ایس ڈی پی او واڑی اپر دیر کو قائم مقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بونیر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بونیر ظفر خان کو ایس ڈی پی او واڑی اپر دیر تعینات کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے