ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) حجام ہیپاٹائٹس اور جلدی امراض کا باعث بننے لگے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حجام ہیپاٹائٹس و جلدی موذی امراض کا باعث بننے لگے۔ سیلون و حمام مالکان ٹائرز، ربڑ، کچرا اور پلاسٹک جلاکر بیماریاں بانٹنے لگے۔ گلے کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرنے لگی ہیں شہری پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ شہر و گرد و نواح میں موجود گرم حمام امراض پھیلانے میں سرفہرست ہوگئے ہیں۔گاڑیوں کے آئل فلٹر، ایئر فلٹر، سیٹ کور، کمانی پوش پرانے ٹائر اور پلاسٹ کے شاپر جلا کر پانی گرم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ بااثر مالکان، آئل فلٹر میں بھرا کالا موبل آئل اور ٹائر ربڑ جلا کر فضا کو آلودہ کرنے میں مصروف ہیں۔ شہری سانس، دمے، آشوب چشم، جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ شہریوں کا اس آلودہ ماحول میں زندہ رہنا مشکل ہوگیا۔ کھانسی، معدہ کی جلن، پھیپھڑوں کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرنے لگی ہیں۔
![]()