میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ ميں لاقانونیت اور ٹریفک پولیس کے مقرر نہ ہونے کے باعث روڈ حادثات روز کا معمول بن گئے جبکہ ایک ہی دن روڈ حادثات میں 8 افراد زخمی جن میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک لاڑکانہ ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ ميں لاقانونیت اور ٹریفک پولیس کے مقرر نہ ہونے کے باعث روڈ حادثات روز کے معمول بن گئے میہڑ فريدآباد روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہونے پر راہب چانڈیو، امتیاز چانڈیو اور اصغر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو میہڑ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ میہڑ انڈس ہائی وے کولاچی موری کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں محمد خان مہیسر اور امجد سوڈھر شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو میہڑ ھسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسری جانب سے گاجی کھاوڑ روڈ پر دو موٹر سائیکل میں آمنے سامنے تصادم موٹر سائیکل سوار احسان چانڈیو سمیت دو افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فوری طور پر لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ میہڑ تحصیل ہسپتال کی عدم دلچسپی نہ ہونے کےباعث زخمیوں کو ایمبولنس نہ مل سکی زخمی خود کرائے کی گاڑیوں کے ذریعے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیے گئے دوسری جانب سول سوسائيٹی اور شہریوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ تحصیل ہسپتال انتظامیہ نےظلم کی انتہا کردی ہے روڈ حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو ایمبولنس نہیں دی گئی اور نامناسبت طریقے سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور انڈسٹری ہائی وے پر لاقانونیت ٹریفک پولیس نہ ہونے سمیت روڈ کے دونوں کناروں پر بڑھتی ہوئی انکروچمینٹ کے باعث حادثات بڑھنے لگے ہیں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کےتحصیل میہڑ کے شہریوں سے ہونے والے ظلم کا نوٹس لےکر تحصیل ہسپتال میہڑ انتظامیہ کو بہتر کیا جائے اور ٹریفک پولیس مقرر کر کے شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
![]()