تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کونج کے شکار پرعائد پابندی ختم

کونج کے شکار پرعائد پابندی ختم

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) حکومت خیبرپختونخوا نے کونج کے شکار پرعائد پابندی ختم کردی۔ محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے کونج کے شکار پر طویل عرصے سے عائد پابندی اٹھالی تاہم شکاریوں کو شوٹنگ لائسنس سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے، شوٹنگ لائسنس کے بغیر شکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ نئے حکم نامے کے بعد شکاری شکارکے موسم میں صرف 10 جوڑوں کا شکار کرسکتے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک کونج کا شکار صرف 300 روپے میں کیا جاسکتا ہے جبکہ شکاری کیمپ 5 ہزار روپے میں لگا سکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے