میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایچ آئی وی (ایڈز) کی آگاہی مہم کے سلسلے میں سول اسپتال میرپورخاص سے ایڈز کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی کی سربراہی میں سول اسپتال سے نکالی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیو، سوشل ویلفیئر آفیسر جنید مرزا، پرنسپل نرسنگ اسکول لچھمن داس، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر منٹھار تھیبو، ڈسٹرکٹ مینیجر اینٹی گریٹڈنٹ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی محمد مہر، پاور ٹی ایولیشن کے انچارج غلام مرتضی رند، اے ایم ایس سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر گریشن کمار، ڈی ایچ او آفس کے فوکل پرسن ڈاکٹر جیٹا آنند کھتری اور سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اور نرسنگ عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایڈز واک سے خطاب میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ایڈز کنٹرول ڈسٹرکٹ کمیٹی میرپورخاص کہ جانب سے ایڈز کی بیماری کی روک تھام کے لیے ہر ماہ کے پہلے ہفتے منگل کے روز واک نکالی جائے گی۔ مقررین نے کہا کہ ایڈز خطرناک لاعلاج بیماری ہے جس کو دیگر میں منتقل ہونے سے روکنے کے لیے ہر قسم کے فورم پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔
![]()