تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی شاہراہِ نورجہاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن۔ 2 ملزمان گرفتار

کراچی شاہراہِ نورجہاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن۔ 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی شاہراہِ نورجہاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت آپریشن۔ دورانِ مقابلہ پولیس اور ملزمان میں سخت فاٸرنگ کا تبادلہ جاری جس کے نتیجے میں پولیس نے دو ملزان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 2 عدد اعوان بم، چوری شدہ موباٸل فون، چوری شدہ موٹرساٸیکل و نقدی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت احکامات۔ ایس ایچ او شاہراہِ نورجہاں راٶ ظہیر نے جراٸم پیشہ عناصروں کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شاہراہِ نورجہاں راٶ ظہیر کے سربراہی میں متعدد جراٸم کی ورداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو گھیرلیا۔ ملزمان میں شامل محمد زیشان قریشی تاجی ولد عبدالجبار قریشی اور محمد اشاق عرف عابد قاٸم خانی ولد علی محمد قاٸم خانی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 2 عدد اعوان بم، چوری شدہ موباٸل فون، چوری شدہ موٹرساٸیکل و نقدی برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او شاہراہِ نورجہاں راٶ ظہیر نے یہ موقف اپنایا ک سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے