میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کیمسٹ ڈرگ ایسوسی ایشن اور فارما کلب کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو پوسٹ آفس چوک سے پریس کلب میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر فارما کلب کے تمام میڈیکل ریپز افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، کیمسٹ ڈرگ ایسوسی ایشن کے چوہدری رفیق، عمران مرزا اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزدل بھارت شاید نہیں جانتا کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے، ہماری بہادر افواج اور ائیر فورس نے جس طرح دُشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا وہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہماری افواج دُشمن کو بھرپور انداز سے جواب دے گی، اس موقع پر فارما کلب کے عہدیداروں کی جانب سے کشمیر کے حق میں بھی نعرے بازی کی، آخر میں بھارت کے طیارے تباہ کرنے پر شہریوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
![]()