تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی شاہراہِ فیصل پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن نوجوان نسل میں منشیات (آٸس) فروخت کرنے والے بڑے بدنامِ زمانہ مفرور مطلوب ڈیلرز گرفتار

کراچی شاہراہِ فیصل پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن نوجوان نسل میں منشیات (آٸس) فروخت کرنے والے بڑے بدنامِ زمانہ مفرور مطلوب ڈیلرز گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی شاہراہِ فیصل پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن نوجوان نسل میں منشیات (آٸس) فروخت کرنے والے بڑے بدنامِ زمانہ مفرور مطلوب ڈیلرز گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و 3374 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے زہر بھیچنے والے عناصروں کے خلاف تھانےداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی کی سربراہی میں منشیات (آٸس) فروخت کرنے والے بڑے بدنامِ زمانہ مفرور مطلوب ڈیلرز کو گھیر لیا۔ ملزمان میں شامل روحیل شکیل عرف راجو ولد منور شکیل، وقاص عرف وکی ولد سید مظفر حسین، عبدالرحیم عرف ماما ولد شمس الدین، مسکان دختر افضال، لاٸبہ عرف اشال اور حمیرا کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و 3374 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزمان ماضی میں بھی متعدد بار مختلف تھانہ جات کی ہوا کھا چکے ہیں جبکہ دورانِ تفیتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انکی مددگار تین لڑکیاں مسکان دختر افضال، لاٸبہ عرف اشال اور حمیرا جوکہ بڑے پیمانے پر پارٹیوں، فارم ہاوسز، شہر کے تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل کا کام کرتے تھے جنکو گرفتار کرنے کے لیٸے ڈی آٸی جی ایسٹ کراچی عامر فاروقی اور ایس ایس پی ایسٹ کراچی اظفر مہیسر کی خصوصی طور پر اس گھناٶنے جرم کے سدباب کی لیٸے ایس پی گلشن طاہر اور ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنھوں نے انتھک محنت کے بعد زبردست کارواٸی کی جس کے نتیجے میں منشیات فروخت کرنے والے بڑے بدنامِ زمانہ مفرور مطلوب ڈیلرز گرفتار دوسری طرف ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہر بھیچنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے