تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کرکٹ میچ میدان جنگ میں تبدیل

کرکٹ میچ میدان جنگ میں تبدیل

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ کینٹ کی حدود طارق آباد میں کرکٹ میچ میدان جنگ میں بدل گیا، لڑائی جھگڑے میں فائرنگ اینٹوں، پتھروں، وکٹوں اور بلوں کا آزادانہ استعمال، پولیس اہلکار سمیت دونوں جانب کے آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک۔ دونوں جانب کے افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ طارق آباد میں کرکٹ میچ میدان جنگ بن گیا اور میچ کے دروان ایک کھلاڑی کا آوٹ تسلیم نہ کرنے پر فریقین میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔ دونوں جانب فائرنگ لاتوں، مکوں، وکٹوں اور بلوں کا آزادانہ استمعال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک جانب پولیس اہلکار انوار احمد سمت چار جبکہ دوسری جانب بیت اللہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی بیت اللہ کی حالت بتائی گئی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد پولیس اہلکار انوار میانخیل اور بیت اللہ برکی جبکہ دیگر زخمی وکٹوں بلوں اور اینٹوں سے زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں جانب کے افراد ایک ہی علاقہ طارق آباد کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں جانب کے افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے