تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پاپوش نگر پولیس اِن ایکشن بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد

کراچی پاپوش نگر پولیس اِن ایکشن بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی پاپوش نگر پولیس اِن ایکشن بدنامِ زمانہ گٹکا فروش ایس ایچ او پاپوش نگر فاروخ علی ہاشمی کے شکنجے میں۔ ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت 198 پیکٹ گٹکا، 28 پیکٹ ماوا، 75 پیکٹ جے ایم، 40 پیکٹ رتن، 55 پیکٹ رجنی چوری شدہ موباٸیل فون و 10,000 نقدی برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او پاپوش نگر فاروخ علی ہاشمی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پاپوش نگر فاروخ علی ہاشمی کی نگرانی میں بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کو جکڑلیا۔ ملزم فضل غنی ولد جمیل داد کے قبضے سے مضرِ صحت 198 پیکٹ گٹکا، 28 پیکٹ ماوا، 75 پیکٹ جے ایم، 40 پیکٹ رتن، 55 پیکٹ رجنی چوری شدہ موباٸل فون و 10,000 نقدی برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس-ایچ-او پاپوش نگر فاروخ علی ہاشمی نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے