میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایپکا تعلیمی بورڈ میرپورخاص یونٹ کی جانب سے صوبہ سندھ کے تمام بورڈز کو سندھ ایجوکیشن بورڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے خلاف تعلیمی بورڈ کے تمام ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقعے پر قابل ستائش بات یہ ہے کہ ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے بھی اس احتجاج میں شریک ہوئے جو ایک اچھی بات ہے جبکہ اس موقعے پر بورڈ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی جن میں ڈپٹی کنٹرولر زوالفقار قائمخانی، غلام احمد آرائیں، ڈپٹی سیکریٹری انیس اللہ چشتی، اسسٹنٹ کنٹرولر اور دیگر آفسران شامل تھے ایپکا اور بورڈ افسران کے مسائل ایک طرف کرکے اس سنگین مسئلے پر سب کا ایک ہونا شہر کے لیے فائدے مند بات ہے اس موقعے پر انور علیم خانزادہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز خود مختار ادارے ہیں انکو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنا غلط ہے اس سے اداروں کو خود مختاری ختم ہوگی اور طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اس موقعے پر انہوں نے حکومت سندھ، وزیر اعلی سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے گزارش کی کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے تاکہ بچوں کو آنے والے امتحانات میں مشکلات درپیش نہ ہوں واضح رہے اگر حکومت سندھ کی جانب سے یہ مسئلہ نہ حل کیا گیا تو ملازمین کے بغیر صرف امتحانات کروانا تعلیمی بورڈز کے لیے بڑا چیلینج ثابت ہونگے اس مسئلے پر سب کو ساتھ ہونے کی ضرورت ہے جو شہر میرپورخاص کے طلبہ و طالبات کے لیے فائدے مند ثابت ہونگی۔
![]()