تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آج کے ذہین طلبا و طالبات کل کے سائنسدان ہونگے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی

آج کے ذہین طلبا و طالبات کل کے سائنسدان ہونگے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آج کے ذہین طلبا و طالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔ طلبا قوم کی امیدوں کا محور ہیں، طالبات کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی۔ اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی، میٹرو پولیٹن اسکول فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ سائنسی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد طلبا و طالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت مہیا سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکر چلنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی تعلیمی اداروں میں بہتری کی خواہاں ہے۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام طلبا و طالبات کے لئے کمپیوٹر لیب قائم کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل نے استقبالیہ تقریر میں نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد طلبا و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھرپور فائدہ اْٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اورطلبا و طالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمائش میں روبوٹ، بلڈ سرکولیشن سسٹم، تھرمل پاور پلانٹ، الیکٹرانک، شمسی توانائی، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ماحولیات سے متعلق فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے مختلف شعبوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ نمائش دیکھنے والوں نے طلبا و طالبات کی کاوشوں اور صلاحیتوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر ٹیبلوز بھی پیش کئیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے