تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا کومبنگ آپریشن 3 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا کومبنگ آپریشن 3 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 3 ملزمان گرفتار جوکہ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی بھی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ اور ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایات۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے جراٸم پیشہ و زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کر لیا۔ کومبنگ آپریشن کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا جو کہ جراٸم پیشہ عناصر ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات فروش بھی تھے۔ ملزمان میں شامل رزاق ولد امین، شکیل ولد نصیر اور انصاف الله ولد نجیب الله کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ مختلف تھانہ جات میں پہلے سے موجود ہے جبکہ ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہاٸی مطلوب بھی تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے دار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے