تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گجرات کے دو بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں پر چھاپے اور ریکارڈ تحویل میں لینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذاتی طور پر کل طلب کرلیا

گجرات کے دو بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں پر چھاپے اور ریکارڈ تحویل میں لینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذاتی طور پر کل طلب کرلیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے مزدور رہنماء و سوشل ورکر چوہدری شہباز سعید گجر کی ممتاز قانون دان چوہدری طاہر پڑھار کی وساطت سے دائر کردہ رٹ پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو کل مورخہ 13 فروری کو ذاتی طور پر طلب کرلیا واضح رہے کہ گجرات ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے گجرات کے دو بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں گجرات ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال پر چھاپے اور ریکارڈ تحویل میں لینے کے خلاف گذشتہ پانچ دن سے گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال سمیت ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے بھی ایف بی آر کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے اس ہڑتال کے خلاف شہباز سعید گجر نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس کی آج سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد مبین نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذاتی طور پر کل طلب کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے