نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) کراچی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کیخلاف وکلاء برادری عدالتی کارواٸی کا باٸیکاٹ کورٹ کے گیٹ پر دھرنا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ کنڈیارو کراچی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کیخلاف کنڈيارو بار کی وکلاء برادری کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائيکاٹ کرکے کورٹ گيٹ پر دھرنا دیا گیا احتجاج کی قیادت صدردين اجن سيد نويد شاه, نصرااله سهتو, صفير رند, احسان ملاح, حفيظ منگريو, ظفر لنجار, و دیگر ن مظاہرین نے کورٹ گيٹ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ سول سوسائٹی میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
![]()