میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سیکنڈ ایڈیشنل سیشن میرپورخاص کی عدالت نے صحافی اشرف پھنور کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان ھاشم بروہی اور گلزار بروہی کو عمر قید کی سزا سنادی۔ مجرمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ دینے اور جرمانہ نہ ادا کرنے پر مجرمان مزید سزا کاٹیں گے۔ عدالتی فیصلہ ایف آئی آر مقتول صحافی اشرف پھنور کے بیٹے مرحوم وزیر ہھنور کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں نامزد تین ملزمان راشد عرف للی اعظم عرف کالا اور اسحاق کو عدالت نے بری کردیا۔ مقتول صحافی اشرف پھنور، سینئر صحافی سندھ ٹی وی نیوز میرپورخاص کے بیورو چیف نظیر پھنور کے بھائی تھے۔ اشرف پھنور کو سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود جرواری شاخ پر 2011 میں ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقدمے میں ایک مجرم گلزار بروہی پہلے سے ہی گرفتار ہے جبکہ ایک اور مجرم ھاشم بروہی مفرور ہے۔ ایف آئی آر میں فریادی کے کیس کی پیروی سینئر وکیل ایڈوکیٹ کانجی مل مینگھواڑ کر رہے تھے۔
![]()