تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی 17 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی 17 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چشمہ روڈ مندھراں موڑ کے قریب باراتیوں سے بھری بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت دوتانی پوندہ قبیلے کے 17 افراد زخمی ہوگئے، دو خواتین اور تین بچوں سمیت گیارہ افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا، دیگر کو فارغ کرکے روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقہ واںبھجراں کے رہائشی دوتانی پوندہ قبیلے کے ایک خاندان کے افراد تحصیل درابن سے شادی میں شرکت کے بعد وآپس گھر جارہے تھے کہ ڈیرہ چشمہ روڈ مندھراں موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ان کی بس الٹ گئی جس سے بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کرکے روانہ کر دیا گیا جبکہ دیگر گیارہ زخمیوں میں شامل گیارہ سالہ طور شاہ ولد امیر خان، آٹھ سالہ قسمت خان ولد بازیر خان، بائیس سالہ کریم داد ولد ثمر نبی، میوہ خان ولد خلیل، عبدالرحمٰن ولد باچا خان، شاہی خان ولد عبدالحکیم، باران خان ولد عزت خان، فاطمہ زوجہ شاہی خان، دس سالہ بچی علیزاق بی بی دختر باچا خان، فاطمہ بی بی زوجہ باچا خان اور بہرام خان ولد عزت خان اقوام دوتانی ساکنان واں بھجراں میانوالی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں داخل رکھا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے