تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایف بی آر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں جمعرات سے بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کرے گا۔ آپریشن کے لئے ایف بی آر نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، ایبٹ آباد، مردان سمیت صوبے کے بڑے چھوٹے اضلاع میں آپریشن کے دوران بے نامی بینک اکاﺅنٹس کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔ ڈارئیور، مالی یا کسی نوکر کے نام پر رکھی گئی جائیداد پر بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا۔ بے نامی جائیداد کے خلاف تحقیقات کے لئے ایسی جائیداد کو نوے روز کے لئے بحق سرکار رکھا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں ایف آئی اے اور ایف بی آر کی جانب سے بے نامی اکاﺅنٹس کے خلاف بھی کاروائی شروع کررکھی ہے اور اب تک پچاس سے زائد بینک اکاﺅنٹس کو منجمد کیا جاچکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹیکس چوروں کے خلاف بھی کاروائی شروع کی گئی ہے بیرون ممالک میں اثاثے رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں پہلے سے انہیں نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے