Home / افریقہ / حسین کون آرگنائزیشن (ہو از حسین؟) کی جانب سے غلامی کے عالمی دن کے موقع پر موریشس میں تقریب کا اہتمام

حسین کون آرگنائزیشن (ہو از حسین؟) کی جانب سے غلامی کے عالمی دن کے موقع پر موریشس میں تقریب کا اہتمام

موریشس / پورٹ لوئیس (بیورو رپورٹ) حسین کون آرگنائزیشن (ہو از حسین؟) کی جانب سے غلامی کے عالمی دن کے موقع پر موریشس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا حسین کون۔ یوں تو امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی نے اسلام ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لئے جو قربانی دی ہے اس کی کوئی دوسری مثال دنیا میں نہیں ملتی ہے امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حق کے لئے کلمہ حق بلند کیا اور فاسق کے ہاتھ پر بیت نہیں کی۔ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھائی، بچے، دوست احباب سب کی قربانی دی مگر ظلم کے آگے نہ جھکتے ہوۓ کلمہ حق کو بلند کیا اور زخموں سے چور ہوکر جام شہادت نوش کیا۔ واقعہ کربلا کے بعد اہل بیت کے باقی ماندہ لوگوں کو پابند سلاسل کر کے عراق اور شام کے بازاروں میں سے گزارا گیا مگر اہل بیت نے غلامی پر حق کو فوقیت دی اور پابند سلاسل ہوکر بھی کلمہ حق کو بلند کیا۔ حسین ایک انقلاب کا نام ہے، حسین انسانیت کا نام ہے، حسین امن کا نام ہے، حسین محبت کا نام ہے، حسین آزادی کا نام ہے، حسین ایک جذبے کا نام ہے، حسین ایک تحریک کا نام ہے جو حق گوئی کے لئے اپنا تن من دھن وار سکتا ہے مگر جھوٹ، مکر، فریب اور ظلم کے خلاف جھک نہیں سکتا، ان خیالات کا اظہار موریشس میں نوپ نیوز "نیوز آف پاکستان” کے بیورو چیف موریشس محمد عمر نے حسین کون آرگنائزیشن موریشس کی ٹیم سے اظہار خیال کرتے ہوۓ کیا انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام نے منسوب اس آرگنائزیشن کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے بھوکوں کو کھانا، غریبوں کو علاج، یتیموں سے پیار، مریضوں کی دیکھ بھال یہ ہی انسانیت ہے۔ حسین کون آرگنائزیشن موریشس کی ٹیم نے براعظم افریقہ کے تمام ممالک میں فروغ انسانیت کے لئے بھرپور کوششوں اور عملی اقدامات کے لئے حکمت عملی مرتب کی اور دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ دیگر ممالک میں بھی حسین کون کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا عزم کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے