Home / اہم خبریں / ڈیرہ پریس کلب تمام طبقات کو برابری کی سطح پر نمائندگی دینے میں اپنا بھرپور کردا ر ادا کررہا ہے۔ ملک فرحان دھپ

ڈیرہ پریس کلب تمام طبقات کو برابری کی سطح پر نمائندگی دینے میں اپنا بھرپور کردا ر ادا کررہا ہے۔ ملک فرحان دھپ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس پیشے کی خاصیت کو ڈیرہ پریس کلب کی تمام کابینہ بخوبی جانتے ہوئے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور تمام طبقات کو برابری کی سطح پر نمائندگی دینے میں اپنا بھرپور کردا ر ادا کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ملک فرحان دھپ نے ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد پیش کرنے کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے نومنتخب سرپرست اعلی سردار عبدالحمید بلوچ، صدر محمد یٰسین قریشی، جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم، سنیئر نائب صدرمحمد صادق نوشاد، نائب صدر ابو معظم ترابی، ایڈیشنل سیکرٹری محمد کامران، جوائنٹ سیکرٹری حاجی لطیف الرحمٰن، فنانس سیکرٹری وارث بلوچ اور پریس سیکرٹری گوہر غنچہ، سابق جنرل سیکرٹری اقبال بھٹی اور فضل الرحمٰن کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ صدر ڈیرہ پریس کلب یٰسین قریشی اور پوری کابینہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ کے عوام کے لیے پریس کلب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ پہلے ہی کی طرح عوامی مسائل اور مظلوم طبقہ کی آواز ہر سطح پر بلند کی جاتی رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے