نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) 5 فروری کشمیری بھائیوں کے ساتھ یومِ یکجہتی کے موقع پر پورے ملک کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ طلبہ سماجی کارکنان اسکاؤٹس اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹہا رکھے تھے۔ ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے نکالی گئی یہ ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس نوشہرو فیروز سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بتایا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں عالمی اداروں کو چاہیے کے کشمیری بہن بھائیوں کے اوپر جاری مظالم کو روکواکر ان کو اپنے حقوق دلوائیں جائیں۔
![]()