Home / اہم خبریں / پاکستان ہائی کمیشن ملائیشیا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان ہائی کمیشن ملائیشیا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

ملائیشیا / کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) پاکستان ہائی کمیشن ملائیشیا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ معروف تجزیہ نگاروں، دانشوروں، تاریخ دانوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور طالبعلموں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہیڈ آف چانسری شہزاد حسین نے صدر پاکستان عارف علوی اور فرسٹ سیکریٹری غلام حیدر نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا جس کے بعد کشمیر میں جاری سات دہایوں سے بھارتی انسانیت سوز ظلم و ستم، بربریت کی دستاویزی ڈاکومینٹری دکھائی گئی جس کے بعد تقریب میں موجود ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔ پاکستانی ہائی کیمشن ملائیشیا کے قائم مقام ہائی کمشنر میاں عاطف شریف نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے تقسیم ہند کے وقت سوچے سمجھے اور تاریخی بددیانتی کا ارتکاب کرتے ہوۓ مسلم اکثریتی علاقے گورداسپور بھارتی جغرافیائی حدود میں شامل کر کے ریاستی جبر کی شرمناک حرکت کی بنیاد رکھی۔ معروف بینالاقوامی اسکالر اور انٹرنیشنل موومنٹ فار جسٹ ورلڈ کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر چندرا مظفر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے بیٹوں اور بیٹیوں کے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے تجویز پیش کی کہ ملائیشیا سمیت اقوام متحدہ کے ممبرز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کریں جس میں بھارت کیا جائے کہ وہ سیکورٹی کونسل کی قرارداد پر عمل کرتے ہوۓ نہتے اور مظلوم کشمیریوں حق خود اداریت دے۔ یونیورسٹی آف پترا جایا کے پروفیسر ڈاکٹر حافظی محمد نور نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ فلسطین کی طرح مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی دھجیوں کو پامال کرتے ہوۓ ظلم اور بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے اس سے انسانیت کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پاکستانی ہائی کیمشن ملائیشیا کے قائم مقام ہائی کمشنر میاں عاطف شریف نے یوم کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے