Home / اہم خبریں / پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح بینکاک میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح بینکاک میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

تھائی لینڈ/ بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف) پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح بینکاک میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اسی حوالے سے سفارت خانہ پاکستان بینکاک میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کی مکمل حمایت اور ان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن میں بڑی تعداد میں پاکستانی، کشمیری، تھائی، ترکی، روس، ملائیشیا، کمبوڈیا اور کئی ایک ممالک کے شرکاء نے شرکت کی۔ تقریب کی نمائندگی فرسٹ سیکرٹری یاسر اقبال بٹ نے کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی نے وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ جبکہ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر روشنی ڈالی۔ اوران کی آہوں اور سسکیوں کی داستان بیان کی۔ بھارتی کٹھ پتلی سرکار اور بھارتی افواج کس طرح مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف کمیونٹی کے شرکاء اور کشمیریوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سفارت خانہ پاکستان کشمیر بنے گا، برہان تیرے خون سے انقلاب آئے گا، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعروں سے گونج اٹھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے