میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے میرپورخاص میں 7 سے 9 فروری تک گلستان بلدیہ بینظیر بھٹو پارک میں منعقد ہونے سالانہ 61 ویں 3 روزہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربارہال میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ نمائش کا افتتاح کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال مہمان خصوصی ہونگے نمائش میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن آنے والوں کو انعام دیے جائیں گے اجلاس میں بتایا گیا کہ نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نمائش کے دوران سیکورٹی، صفائی ستھرائی، پانی، بجلی، فوٹو گرافی اور فائر ورک کا خاص خیال رکھا جائے فیصلہ کیا گیا کہ نمائش کے دوران ججز صرف گلستان بلدیہ میں موجود پھولوں کے اسٹالوں کے فیصلے کریں گے باہر کسی بھی مقام کا دورہ نہیں کریں گے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، سیکریٹری فلاور شو محمد نواز، مرزا مسروربیگ اور دیگر ممبران اور افسران نے شرکت کی۔
![]()