ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم بائی پاس بابا منا فلور مل کے نزدیک سانگھڑ سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ انکا 23 سالہ داماد شدید زخمی ہوگیا۔ وین ڈرائیور فرار تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم سانگھڑ بائی پاس پر بابا منا فلور مل کے نزدیک تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار گاؤں اللہ ڈنو ساند کے رہائشی ضعیف میاں بیوی 60 سالہ ویھو کولھی اور اسکی بیوی 55 سالہ جوما دھرمی کولھی جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا انکا داماد 23 سالہ ڈیالو کولھی شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشوں اور زخمی کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم پہنچایا جہاں سے زخمی ڈیالو کولھی کو طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا حادثے کے بعد وین کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ بی سیکشن پولیس نے وین اپنی تحویل میں لے لی ہے آخری اطلاعات تک دونوں میاں بیوی کی نعشیں تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم کے مردہ خانے میں رکھی ہیں فی الحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا، جانبحق ہونے والے غریب اور کھیتی باڑی کے پیشے سے منسلک تھے۔
![]()