تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ اور ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد- پولیس کی پہلی ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہے- اے ایس پی محمد عمران مرزا

آئی جی سندھ اور ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد- پولیس کی پہلی ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہے- اے ایس پی محمد عمران مرزا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کلیم امام کے احکامات اور ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا آغاز- آئی جی پی سندھ کے احکامات اور ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات کی روشنی میں اے ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن محمد عمران مرزا کی جانب سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں، سول سوسائٹی اور صحافی حضرات نے شرکت کی- جس میں مختلف لوگوں کے مسائل سنے گئے اور انہیں فی الفور حل کرنے کی احکامات بھی جاری کیے گئے- اس موقع پر اے ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن محمد عمران مرزا کا کہنا تھا کہ پولیس کی پہلی ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پولیس کا عوام کے ساتھ تعاون کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا- تاہم اس کھلی کچہری کا مقصد پولیس کا عام عوام کے ساتھ باہمی رابطے کو مزید استوار کرنا اور تھانہ جات کی سطح پر ان کے مسائل کو حل کرنا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے