Home / اہم خبریں / میاں چنوں ڈی پی ایس اسکول کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی اور ناقص سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ایک طالب علم اپنی موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا

میاں چنوں ڈی پی ایس اسکول کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی اور ناقص سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ایک طالب علم اپنی موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں کے ڈی پی ایس اسکول کے باہر موجود موٹر سائیکل سٹینڈ سے حسان ساجد ولد ساجد احمد سکنہ غلہ منڈی میاں چنوں کا 125 موٹر سائیکل غائب ہوگیا جس پر انتظامیہ کی طرف سے ایک شخص نوید لک نامی کو بطور سپروائزر مامور کیا گیا جس کی نگرانی میں ہی موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔ طالب علم کے اہل خانہ نے جب اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو اسکول انتظامیہ نے الٹا طالب علم اور اس کے اہل خانہ پر ہی دباؤ ڈال دیا اور سکول انتظامیہ کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے سے گریزاں ہے۔ تاہم طالب علم کی طرف سے اسکول انتظامیہ اور سپروائزر موٹر سائیکل اسٹینڈ کے خلاف درخواست برائے حصول کاروائی تھانہ سٹی میاں چنوں میں گزار دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی طرف سے اسکول کے باہر موٹر سائیکل اسٹینڈ پر نہ ہی سکیورٹی کیمرہ جات نصب ہیں اور نہ ہی سکیورٹی کا کوئی مناسب انتظام ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے